ابنا: لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے ایک رکن کامل الرفاعی نے کہا ہے کہ رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کا مقصد دوسروں پر الزام لگا کر لبنان میں تفرقہ پھیلانا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کامل الرفاعی نے کہا کہ اس عدالت نے حسن حبیب مرعی کو پانچواں ملزم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لبنان میں تفرقہ پھیلانا اور حزب اللہ پر اس قتل کا الزام لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رفیق حریری قتل کیس کاجائزہ لینے والی عدالت کا مقصد لبنان کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو حزب اللہ سے دور کرنا ہے۔ الرفاعی نے کہا کہ اس عدالت کے تمام فیصلے امریکی ایما پر ہو رہے ہیں اور یہ ایک سیاسی عدالت ہے جو جھوٹی رپورٹیں پیش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ حریری عدالت نے حزب اللہ کے چار رہنماوں کو حریری کے قتل میں ملزم قراردیا ہے تاہم حزب اللہ نے یہ الزامات مسترد کئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری اور ان کے بائيس ساتھی چودہ فروری دوہزار پانچ کو ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ خبری ذرائع نے کہا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں صیہونی حکومت ملوث ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471564
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے ایک رکن کامل الرفاعی نے کہا ہے کہ رفیق حریری قتل کیس کی عدالت کا مقصد دوسروں پر الزام لگا کر لبنان میں تفرقہ پھیلانا ہے۔